قطرہء ‏ ‏آب


دم بدم ہیں ابنِ آدم پر ہزار اس کے کرم
آہ مگر دہن اِسکے کلمہِ شکر نہیں

ذرا سوچیے!
بلند و بالا چوٹیوں پر جمی برف جب پگھلتی ہے تو دریاؤں سے بہتے ہوئے سمندروں میں جا گرتی ہے اور سمندروں سے پھر آٹلنٹیکا کے قرب میں دوبارہ جم جاتی ہے. اس برف سے برف تک کے سفر میں خدا کی قدرت دیکھئیے کہ ساری خدائی سیراب ہو جاتی ہے. بال جب بارش زمین پر برسا دیتا ہے تو زمین اس کو جذب کرتی ہے جو کہ فصل اور اناج خوراک کہ طور پہ استعمال کرتے ہیں اور پھر اُسی جذب شدہ پانی کو یہی فصل اور درخت بخارات کی صورت اڑا دیتے ہیں جن سے دوبارہ بارش برستی ہے. اس بادل سے بادل تک کہ سفر میں پوری دنیا کہ 7 ارب نفوس کی خوراک پیدا ہوتی ہے اور ساری خدائی اسی سے پیدا شدہ خوراک کی بدولت پلتی ہے. جدید سائنس یہ کہتی ہے کہ دنیا کے قیام سے لے کر اب تک پانی کے ایک بوند بھی اس ارض سے کم نہی‌ ہوئی. حلانکہ روزانہ ابنِ آدم ہی کئی لاکھ لیٹر پانی صرف تشنگی مٹانے کی غرض سے نوش کرتے ہیں.

انسانی جسم کا ستر فیصد حصہ پانی پہ مشتمل ہے اور بالیقین پانی حیات کا سب سے اہم عنصر ہے. اگر چارو عناصر میں سے ہر تین میسر ہوں مگر ایک پانی نہ ہو تو حیات کا تصور ممکن ہی نہیں. انسان و حیوان چرند و پرند ہر ایک کا درومدار اسی آب پر ہے. اگر یہ آب انسان کو میسر نہ آئے اور جسم میں اسکی کمی ہونا شروع ہو جائے تو انسان ان گنت بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہو جاتا ہے. خون کی گردش کی میانہ روی سے لے کر دماغ کی نسوں کی نرمی ہر ایک کا درومدار اسی آب پر ہے. جدید سائنس ہی کہتی ہے کہ بلڈ پریشر سے لے کر ہر بڑی بیماری سے بچاؤ شفاف پانی کی مدد سے ممکن ہے. اور وہ ہستی جو دنیا کا نظام سنبھالے ہوئے ہے اس نے اسی پانی کو تم پہ عام کر دیا.

اگر وہ یہی پانی چند سیکنڈ کے لیے روک دے یا صرف برف میں تبدیل کر دے تو دنیا کا نقشہ کچھ اور ہو جائے گا. لہذا اے ابنِ آدم شکر کر اس کا ذات کا جس نے تیرے خون کو رگوں میں جمنے سے روکا ہوا ہے.

Post a Comment

0 Comments