وہ حسین دورِ ماضی کسی طرح لوٹ آتا
میرا سینہ پھٹ رہا ہے غمِ یادِ رفتگاں سے
کبھی کبھی جب شب کی تنہائی دسنے لگتی ہے تو ذہن کے گھوڑے تمہاری حسین یادوں کے میدان میں دوڑنے لگتے ہیں. ہائے کیا وقت تھا کیا زمانہ تھا. کبھی کبھی سوچتا ہوں کاش وقت وہیں تھم جاتا بچپن کے حسین زمانوں میں جب مجھے تم سے محبت ہوئی تھی. ہم دونوں چند فٹ فاصلے پر بیٹھے اپنی اپنی کتاب کھولے اس پر نگاہ دوڑا رہے ہوتے. اور ایسے میں جب تم اپنی کتاب کے پنوں میں محو ہوتی تو میں سارے زمانے سے نگاہیں بچا کر اپنی نظروں کو تمہارے چہرہِ پر نور پر مزکور کر دیتا. ان عارضِ دلکش کی لالی جو کسی غازے کی محتاج نہ تھی روح کو تازہ کر دیتی اور تمہارے آنکھوں کی گہرائیوں میں ڈوب جاتا. تمام میرے تر جذبات سے بے خبر اپنی کتاب کے پنوں کو گھماتی جاتی اور کبھی کبھی بے دھیانی میں کوئی پنسل اپنی زلفوں میں پھرتی اور میں ان تمام مناظر ہو بہ چشمِ بینا دیکھتا جاتا اور یادوں کی تسبیح میں پروتا جاتا. ہائے کیسا دلکش وقت تھا. میرے بے سُرے کلام سے لطف انداز نہ ہونے کے باوجود بھی اس پر داد دینا جب تمہارا شیوہ تھا. وہ پل کے جب ہم ہمراہ تھے. کاش وقت وہیں تھم جاتا
اب تو برسوں ہو چکے. کائی بار تمہاری دہلیز تک اس آمید پر صبح سے شام کر دی کہ شاید کہیں جانے کی غرض سے تم ابھی ابھی نکلو اور میری تشنہ آنکھیں تمہاری زیارت کر لیں. کئی بار راہ چلتے گماں ہوا کہ شاید اسی راہ سے تم ابھی ابھی گزرو تو ہم پھر سے ہم راہ ہو سکیں. مگر حیف جز اس کے کہ ہم ایک ہوا میں سانس لے رہے ہیں ہم میں کوئی بھی سانجھ نہیں. آہ میرے خوش لقا کاش پھر کبھی کسی راہ میں ہمارا سامنا ہو اور میں تمہیں دیکھ کے ویسا ہی بے خود ہو جاؤں اور تم پھر سے ہر شے سے بے نیاز میرے پاس سے گزر جاؤ. آہ میرے بے نیاز یہ شعر میں نے اس روز کے لیے ہی تو کہا تھا
یہی آرزو ہے دل کی یہی زندگی کا حاصل
کبھی تیرا چلتے چلتے سرِ راہ گزار ملنا
مگر آہ کہاں یہ اپنا نصیبا... آج کل کے حالات پر تو میرا یہ شعر شاید ہے
حبیبہء دل وجاں یہ تمہارے پیار کے پیاسے
پلٹ آئے ہیں دروازے سے یہ دیدار کے پیاسے
0 Comments