MSc ‎ky ‎Dostoon ‎ky ‎naam


کبھی کارِ جہاں سے اکتا کے جب میں
کبھی حالات سے گھبرا کے جب میں
بند کمرے میں بتیاں گل کر کے بیٹھتا ہوں
تو تم سب یاد آتے ہو
میرا جی بہلاتے ہو
بہت تھوڑے سے عرصے میں لمبی رفاقت تھی
محبت تھی اخوت تھی اور ہاں کہیں عداوت تھی
مگر وہ عداوت بھی نہ تھی اخلاص سے عاری
عداوت پر مقدم تھی محبت اور وہ یاری
لڑائیاں بھی جو لڑتے تھے تو پھر مل بیٹھ جاتے تھے
اکھٹے ہو کہ چلتے تھے اکھٹے بیٹھ کھاتے تھے
سہانا وقت تھا دن رات تھے کتنے سہانے وہ
آنسو لے کے آتے ہیں آنکھوں میں زمانے وہ
اور اب یہ حال ہے اپنا کہ صدیاں ہو چلیں ہم کو
مگر کارِ جہاں سے نہیں فرصت کسی کو بھی
کبھی اک کال ہی کرلے
کبھی میسج ہی آ جائے
خیال و خواب ہوگئے کئی چہرے نگاہوں سے
اگر ایسا رہا چلتا تو اک دن آئے گا یارو
کہ راہ چلتے بھی اک دوجے کو ہم پہچان نہ پائیں گے
کبھی لڑنے کو ہی آؤ
مگر آؤ تو اے یارو
کبھی سرحدیں ہم توڑیں
کبھی پردے یہ اتاریں
نہیں ہے وقت گر زیادہ
کہ پہروں پہر ہو مجلس
تو اتنی دیر کو آؤ
کہ مل چائے ہی پی لیں
کہ اس مصروف دنیا سے
ذرا سی دیر نکل کر
ہم اپنی زندگی جی لیں...
کبھی لڑنے کو ہی آؤ
مگر آؤ تو سہی یارو....

Post a Comment

1 Comments