کبھی تنہائی میں
بعد سالوں کے جو بیٹھوں گا
تو دل کے ویراں کدے کو
آباد کروں گا
تجھے یاد کروں گا
مصور بن کر آنکھیں
اپنے ورق پر تیری
تصویر سانچیں گی
اور اس تصویر میں
میرا تخیل رنگ بھر دے گا
تجھے ہنستا
تجھے چلتا
یونہی باتیں بدلتا
میں اپنی بند آنکھوں کے
پردے پہ دیکھوں گا
کئی گھنٹے کئ لمحوں میں
یونہی بیت جائے
کئی سالوں کے فاصلے
ساعت میں ہو جائیں گے
مجھے یونہی لگے گا کہ
ہیں ہم دونوں وہیں بیٹھے
جہاں اپنی نظم تم کو
سنائے جا رہا ہوں میں
مگر جب آنکھ کھولوں گا
پاؤں گا خود کو جب تنہا
تو یونہی میں بھی رو دوں گا
کہ جیسے سن کے میری جاں
یہ میری نظم تم رو دی..
0 Comments